اسلام آباد

ترکمانستان کے صدر کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد : ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ائربیس پر قربان علی بردی محمدوف کا استقبال کیا۔

ترکمانستان کے صدر کا استقبال کرنے کے لیے وزیراعظم کے ہمراہ خصوصی مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور اسلام آباد کے میئر علی انصر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، ان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ترکمانستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close