اسلام آباد

حقوق نسواں بل پراسلام مخالف شقوں کاجائزہ لے رہے ہیں:پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سرفرازمرچنٹ نے ایف آئی اے کوبیان جمع کرانے کی حامی بھرلی ہے حقوق نسواں بل پراسلام مخالف شقوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔
میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدکا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل پرعلماسے مشاورت طلب کرلی ہے، افغانستان سمیت خطے کے دیگرممالک میں امن چاہتے ہیں ۔ 

کراچی سمیت سندھ کے حالات پہلے سے بہترہیں دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں ہم اپنے بچوں کوپرامن پاکستان دیناچاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں لوگوں کاآناجانالگارہتاہے جمہوریت میں لوگوں کواپنی بات کہنے کاحق حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close