اسلام آباد

پرویز مشرف کے وکلا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ میں جمع کرادی

اسلام آباد: پرویز مشرف کے وکلا نے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بدھ کو سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا ۔ پرویز مشرف کے وکلا نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے آج (جمعرات) 2 صفحات پر مشتمل سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے ۔ پرویز مشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے پرویز مشرف کو فون کرکے فیصلے کی کاپی جمع کرائے جانے کی اطلاع دی۔

  

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close