اسلام آباد
وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق تبادلہ خیال
اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہد ری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک روانگی سے متعلق معاملہ زیر غور آیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق ملاقات میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی گفتگو ہوئی ۔وفاقی وزیر داخلہ کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کر کے اس حوالے سے حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے ۔