اسلام آباد
عمران خان کے چارٹرڈ طیارے کو کولکتہ لینڈ کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے چارٹرڈ طیارے پر کولکتہ جائیں گے۔ بھارتی حکام نے عمران خان کے جہاز کو کولکتہ لینڈ کرنے کی اجازت دے دی۔ کپتان ٹی وی چینلز کیلئے میچ پر تبصرہ کریں گے۔ اور میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ٹپس بھی دیں گے۔ عمران خان چارٹرڈ طیارے پر 18 مارچ کو اسلام آباد سے کولکتہ کیلئے اڑان بھریں گے۔