اسلام آباد
پاک بھارت میچ، وزارت پانی وبجلی کا میچ کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
کولکتہ : پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ ٹی 20کے میچ میں شائقین کرکٹ پرجوش ہیں تو وزارت پانی وبجلی بھی میدان میں آگئی اور میچ کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا جس سے شائقین خوشی سے جھوم اٹھے ۔ وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے بتایاکہ میچ کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی ہدایت کردی گئی ہے اور شام سات بجے سے رات گیارہ بجے تک بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔