اسلام آباد
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے برسلز دھماکوں کی مذمت، جانی ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ایئر پورٹ پر خودکش حملے کےنتیجے میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں۔
وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں برسلز دھماکوں کے نتیجے میں جانی ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک یا قوم کا خطرہ نہیں بلکہ دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مل کر لڑنا ہا گا۔آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی۔