اسلام آباد

ایران کے صدر حسن روحانی 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

یران كے صدر حسن روحانی وزیر اعظم نواز شریف كی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ كے بیان كے مطابق ایران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی كا یہ پہلا دورہ پاكستان ہو گا جس میں ایرانی كابینہ كے اراكین و دیگر اعلیٰ حكام اور تاجروں كا ایك اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان كے ہمراہ پاكستان آئے گا۔

اسلام آباد میں اپنے قیام كے دوران حسن روحانی صدر ممنون حسین اوروزیر اعظم نواز شریف كے ساتھ ملاقاتیں كریں گے جن میں پاكستان اور ایران كے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور بالخصوص ایران پر عائد پابندیاں  ہٹائے جانے كے بعد تعاون میں  اضافے كے امكانات سمیت تمام اہم امور  زیر غور آئیں  گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر كے دورے سے دونوں  ممالك كے درمیان تعلقات مذید بہتر ہوں  گے جب کہ ایرانی صدر کے دورے میں علاقائی و عالمی امورپر بھی بات چیت ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close