اسلام آباد

ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلیے فنڈز مختص نہ کرنیکا فیصلہ

حکومت نے ارکان اسمبلی اور ارکان سینیٹ کے مطالبے کو مستردکرتے ہوئے آئندہ مالی سال 2016-17کیلیے بھی ایوان بالااورزیریں کے ممبران کی جانب سے تجویزکردہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے بھی فنڈز مختص نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

حکومتی ارکان قومی اسمبلی اور ارکان سینیٹ نے مطالبہ کیا تھاکہ آئندہ سال الیکشن کیلیے اہم ہے، اس لیے ان کے حلقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں ان کے ذریعے ہونی چاہئیں،اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز بحال کیے جائیں۔ کابینہ ڈویژن نے یہ مطالبہ مستردکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دور حکومت میں ارکان پارلیمان کوپی ایس ڈی پی کے ذریعے رقم فراہم کی جارہی تھی۔

اس پروگرام کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اپنے متعلقہ انتخابی حلقوں میں تجویزکردہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے مقررہ کردہ طریقہ کارکے مطابق ترقیاتی فنڈزجاری کیے جاتے تھے تاہم عدالت عظمیٰ نے اس کے خلاف فیصلہ دیا ہے جس میں کہاگیاکہ دستورایم پی ایز،ایم این ایز، ممتاز شخصیات کومحض وزیراعظم یاوزیر اعلیٰ کی ہدایت پرفنڈزکے استعمال کی اجازت نہیں دیتا ،یہ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔

لہٰذا اب تک پی ایس ڈی پی میں مذکورہ پروگرام کے لیے کوئی فنڈزمختص کیے گئے ہیں نہ ہی آئندہ مالی سال 2016-17 کے لیے کسی قسم کے فنڈزمختص کیے جائیں گے، دستاویزات کے مطابق آئندہ فنڈز مقامی کمیونٹیزیاسول سوسائٹی کی تنظیم کی جانب سے نشاندہی کردہ منصوبوںپرکیے جائیں گے، جن کی منظوری مجازفورم کی جانب سے دی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close