اسلام آباد چاروں طرف سے دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد چاروں طرف سے دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے، سب سے زیادہ خطرہ قومی اسمبلی کو ہے، انہوں نے اسمبلی کی سیکورٹی رینجرز کو دینے کا مطالبہ کردیا۔
سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے خطرات کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ دوہزارسولہ دہشتگردی کے حوالے سے خطرناک ہوگا، وفاق دارلحکومت اسلام آباد کو چاروں طرف سے خطرہ ہے، سب سے زیادہ خطرہ قومی اسمبلی کو ہے، جہاں سیکورٹی ناقص ہے، انہوں نے اسمبلی کی سیکورٹی رینجرز کو دینے کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ شام میں روس کے سخت بمبار کے بعد داعش وہاں سے نکل کرافغانستان میں جمع ہورہی ہے، جس کے بعد پاکستان بھی سخت خطرے میں ہے۔
اے آروائی نیوز کے بیورو آفس پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ داعش کی موجودگی کے منکر ہیں، وہ آنکھیں کھول لیں اسلام آباد میں اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کی تھی۔