اسلام آباد
دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کو استعمال کیا جاتا تھا: بھارتی جاسوس کادوران تفتیش انکشاف
اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے بلوچستان اور کراچی میں اپنے ساتھیوں کی موجودگی کا اعتراف کر تے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے کراچی اوربلوچستان میں اپنا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو تفتیش کے دوران کل بھوشن یادیو نے بتایا ہے کہ اس نے دہشت گردی کے واقعات میں مقامی دہشت گردوں سمیت افغان شہریوں کو بھی استعما ل کیااس کے علاوہ اس نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردوں کی فنڈنگ کی تفصیلات بھی بتا دی ہیں۔