اسلام آباد

سانحہ لاہور ،وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ بھی منسوخ کردیا

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ لاہور کے باعث امریکہ کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے ۔دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی صدر بارک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان تھا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے امریکہ میں نیو کلیئر سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی تاہم اب وزیر اعظم نے سانحہ لاہور کے بعد امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔نیو کلیئر کانفرنس میں اب وزیر اعظم کی نمائندگی معاون خصوصی طارق فاطمی کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز دلخراش واقعے کے بعد لندن کا دورہ منسوخ کیا تھا 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close