پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ پہنچ گئی، انتہا پسندوں کا احتجاج
پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے جانے والی 5 رکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم آج پٹھان کوٹ ایئر بیس پہنچ گئی جبکہ اس موقع پر پٹھان کوٹ ایئر بیس کے باہر بھارتی انتہا پسندوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئر بیس جانے والی سڑ ک کو بلاک کر دیامیڈ یا رپورٹس کے مطابق 7 روزہ دوے پر گئی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم آج شواہد حاصل کرنے کیلئے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ کر رہی ہے جبکہ اس موقع پر واقعے کے عینی شاہدین سے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے اور حملہ آوروں سے جھڑپ کی جگہ کا معائنہ بھی کیا جائے گا مگر اس سے پہلے ہی بھارتی انتہا پسندوں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس کے باہر احتجاج کیا اور سڑک بھی بلاک کر دی۔ کانگرس کے سینکڑوں کارکن ایئر بیس کے باہر جمع ہو گئے اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے خلاف نعر ے بازی کی۔ مظاہر ین نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دینے پر مودی حکومت کیخلاف بھی شدید احتجاج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ایئر بیس میں داخلے کیلئے الگ دروازے سے انٹری دی گئی جبکہ ٹیم کو ایئر بیس کے احاطے میں محدود رسائی حاصل ہو گی