اسلام آباد
سلمان بٹ مستعفی، اشتراوصاف نئے اٹارنی جنرل مقرر
اشتراوصاف نئے اٹارنی جنرل مقرر کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ منظور کرکے اشتراوصاف کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر زاہد حامد کو ایک بار پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا ہے۔
وزارت موسمیاتی تغیرات کا اضافی چارج بھی زاہد حامد کے پاس ہی رہے گا۔ واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کے پاس وزیرقانون وانصاف کا اضافی چارج تھا