اسلام آباد

ڈی چوک میں دھرنا ، حکومت کا مظاہرین کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔

مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہےجس کو ختم کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے  دھرنا قیادت کیساتھ مذاکرات کیے لیکن ناکامی کے بعد آپریشن کے ذریعے مظاہرین کو ڈی چوک سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں کیاگیا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close