اسلام آباد

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے گوادر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی :عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو نیوی کا حاضر سروس افسر ہے جو کہ بھارتی نیول انٹیلی جنس سے ”را “میں گیا تھا ۔کل بھوشن یادیو نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ”را“سی پیک منصوبے کو تباہ کرنے کے لیے گوادرپورٹ کو نشانہ بنا نا چاہتی تھی ۔اس حوالے سے کل بھوشن یادیو کو 30سے 40بھارتی ”را“کے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرانے کا ٹاسک ملا تھا ۔عاصم باجوہ نے کہا کہ یہ سٹیٹ سپورٹیڈ ٹیرر ازم ہے کیو نکہ کسی ملک کے اتنے بڑے خفیہ افسر کو کسی دوسرے ملک سے پکڑنے کی مثال دنیا کی تاریخ میں بہت ہی کم ملتی ہے ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹنینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں کارروائیاں کرتا تھا اور یہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے چیف اور جوائنٹ سیکریٹری کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا ۔انہو ں نے بتا یا کہ کل بھوشن اپنے مشن کے لیے دائرہ اسلام میں داخل ہوا ،پہلی بار پاکستان کشتیاں خریدنے اور سکریپ ڈیلر بن کر آیا اور یہاں سے سکریپ بھی خریدا ۔اس کے علاوہ کل بھوشن یادیو چا ہ بہار میں جیولری کا ڈیلر تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب کل بھوشن یادیو کو پکڑا گیا تو اس کے پاس سے امریکی ،پاکستانی اور ایرانی کرنسی برآمد ہوئی اور اس کے پاس بلوچستان اور پاکستان کے نقشے تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close