سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، توانائی کے 2 اور قلات میں چھوٹے ڈیم بنانے کے 30 کروڑ روپے منصوبے کی منظوری
اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی کے 2 منصوبوں گولن اور اسلام آباد ویسٹ کی اور قلات میں چھوٹے ڈیم بنانے کے 30 کروڑ روپے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی و صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں کے ورکنگ پیپرز پر غور و فکر کیساتھ ساتھ متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل ورکنگ پارٹی نے موسیٰ خیل تونسہ روڈ کو ژوب سے ملانے والی سڑک کے کیلئے پوزیشن پیپر کی منظوری دینے کے علاوہ توانائی کے دو منصوبے گولن گول اور اسلام آباد ویسٹ اور قلات میں چھوٹے ڈیم بنانے کا 30 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آبی ذخائر، توانائی، مواصلات، اعلیٰ تعلیم سے متعلق منصوبوں اور گورننس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مجوزہ منصوبوں کے ورکنگ پیپرز پر بھی غور کیا گیا۔