اسلام آباد

مذہبی جماعتوں کے گرفتار 121 کارکن ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد: تھانہ کوہسار پولیس نے ریڈزون میں جلاﺅ گھیراﺅ کرنے کے الزام میں گرفتار مذہبی جماعتوں کے 121 کارکنوں کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے میٹرو بس اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے پر مذہبی جماعتوں کے متعددکارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 121 افراد کو آج ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ مذہبی جماعتوں نے پچھلے چار روز سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھنرنا دے رکھا تھا اور اس دوران میٹرو بس روٹ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور کئی کنٹینروں کو بھی جلا دیا گیا تھا جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close