تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو پورے پاکستان میں جمہوریت کیلئے مثال بنے گی، انٹرا پارٹی الیکشن 25 اپریل تک مکمل ہو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل ہو چکی ہیں اور اب براہ راست الیکشن ہوں گے جو 25 اپریل سے قبل مکمل ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن بھول جائے گی لیکن انٹرا پارٹی انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جن کی تکمیل کیلئے مکمل بااختیار عبوری نگران بنائے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن و دیگر ادارے ہماری مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اپنے دوست لا سکتا تھا لیکن نہیں لایا کیونکہ تحریک انصاف کو ایک ادارہ اور جمہوریت کیلئے مثال بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ نہ ہونے سے ہم دوسرے معاشروں سے پیچھے رہ گئے ہیں، بہتر پاکستان بنانے کی شروعات اپنی جماعت سے کرنی ہو گی، جمہوریت نہ ہونے کے باعث پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہو گئی ہے کیونکہ اس کے سربراہ کا فیصلہ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے موقف کو مانتے ہوئے غلطیاں تسلیم کی ہیں۔