اسلام آباد
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت،
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جارری کارروائیوں پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ضرب عضب اور ملک کے اندر دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان، ایران اور بھارت کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔