اسلام آباد

پاکستان مخالف سرگرمیوں کے معاملات نظرانداز کرنے کی خبر جھوٹی ہے: ایرانی سفیرمہدی ہنردوست

اسلام آباد: ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے صدر روحانی کے دورے کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی خبر جھوٹ پر مبنی تھی کہ ایران نے پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات نظرانداز کیے۔
 مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا میں آنیوالی افواہوں پرافسوس ہواجب سکیورٹی حکام اچھے رابطے میں رہتے ہیں تو پھر معاملہ میڈیا پرپہلے کیوں لایا گیا؟۔ خبر جھوٹ پر مبنی تھی کہ ایران نے پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات نظرانداز کیے،یہ پہلی بار ہوا ہے ایک اعلیٰ سطح کے دورے کے بعد اس قسم کا ایشو اٹھایا گیا ہو، اس پر ہمارے تحفظات ہیں جو ہم نے پاکستانی بھائیوں تک پہنچائے ہیں۔
مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کوئی ایشو سکیورٹی حکام تک پہنچنے سے قبل میڈیا میں آیا ہو،یہ پہلی بار نہیں کہ پاک ایران سکیورٹی حکام کے درمیان ایشوز پر بات نہ ہوئی ہو،پاکستان اور ایران کے مابین سکیورٹی معاملات پر کوئی اختلاف نہیں،دونوں ممالک کی منزل،مفاد اور تشویش ایک ہے۔ کچھ ممالک کو پاک ،ایران دوستی پسند نہیں اسی لیے پاکستان اور ایران جب بھی قریب آتے ہیں تو اس قسم کا رد عمل ملتا ہے، پاکستان اورہم ایک ہیں اور ہمارے بیچ کوئی دوری نہیں ہے ، پاکستان کی سلامتی و استحکام ایران کی سلامتی و استحکام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close