آرمی چیف سے چینی رہنما کی ملاقات ،راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا :جنرل راحیل شریف
راولپنڈی :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ۔آرمی چی جنرل راحیل شریف سے چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ چونژینگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،اقتصادی راہداری منصوبے اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے چی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی رہنما کی ملاقات میں دونوں ملکوں میں دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کا کہ راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبہ خطے کے بہترین مفادمیں ہے ۔ چینی رہنما ژانگ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے خطے میں پائیدار اثرات مرتب ہونگے ۔