اسلام آباد

تحریک انصاف کا یومِ تاسیس پرڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے چوبیس اپریل کواسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کردیا، وفاقی حکومت نے ڈٰی چوک میں عوامی اجتماع پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

تفصٰلات کے مطابق تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے 20ویں یومِ تاسیس کے موقع پراسلام آباد کے ڈٰی چوک میں عظیم الشان عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے جس سے عمران خان سمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کا قیام 26 اپریل 1996 میں عمل پذیرہوا تھا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کررکھا ہے جس میں اہم پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ ڈی چوک میں کھڑے ہوکر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنائیں گے جو کہ پنامہ پیپرز کے منظرعام پر آنے کے بعد شدید عوام دباوٗ کا شکارہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close