اسلام آباد
پانامہ لیکس جھوٹ پر مبنی، دنیا میں وقتی طوفان کھڑا ہوا ہے: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پانامہ پیپرز لیکس کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا اورکہاکہ پہلے وکی لیکس آیا پھر پانامہ لیکس اور کل کو کوئی اور لیکس آئے گا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس نے دنیا میں طوفان برپا کردیا ہے اور یہ طوفان وقتی طور پر کھڑا ہوا ہے۔ جھوٹے لیکس آتے رہتے ہیں وزیر اعظم نے کمیشن کا اعلان کردیا ہے اور ان لیکس کا معاملہ کمیشن پر چھوڑدیا جائے۔