انکوائری کمیشن صرف شریف فیملی کی نہیں بلکہ پانامہ پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گا :نجی ٹی وی
اسلام آباد: انکوائری کمیشن صر ف شریف فیملی کی تحقیقات نہیں کرے گا بلکہ پانامہ پیپرز میں جن جن پاکستانیوں کے نام ہیں ان سب کی تحقیقات کی جائیں گی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق انکوائری کمیشن جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی یا جسٹس (ر)ناصر الملک کی سربراہی میں بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکوائری کمیشن کے سربراہ کی مرضی سے مزید دو ججز کمیشن میں لیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنسز حکومت طے کرے گی اور حتمی ٹر مز آف ریفرنس آج رات جاری کیے جانے کا امکان ہے،انکوائری کمیشن کے سربراہ کو ٹرمز آف ریفرنسز میں توسیع کا اختیار ہوگا ۔انکوائری کمیشن کے دائرہ اختیارمیں پانامالیکس میں آنیوالے پاکستانی شامل ہوں گے ۔انکوائری کمیشن کی تفتیش صرف شریف فیملی تک محدود نہیں ہو گی بلکہ پاناما پیپرز میں آنیوالے تمام پاکستانیوں کے معاملات کی تفتیش کریگا۔