اسلام آباد

پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے حاضر یا ریٹائرڈ جج کی تقرری سے فرق نہیں پڑتا :خواجہ آصف

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بنائے جانے والے جوڈیشل کمیشن میں سپریم کورٹ کے حاضر یا ریٹائرڈ جج کی تقرری سے فرق نہیں پڑتا ،کل تک جوڈیشل کمیشن کے ارکان کا نام سامنے آجائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت حاضر سروس جج کی تقرری لازم نہیں ہے ۔

قومی اسمبلی میں پاناما لیکس کے معاملے گرماگرم بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کا براہ راست نام نہیں لیکن انہوں نے اپنے بچوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو شفاف بنائیں گے اور ٹرم آف ریفرنس اتنے جامع بنائیں گے کہ کسی کو انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے مطالبات پر پہلے ہی عمل ہو چکا ہے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close