اسلام آباد
پانامہ معاملہ ،وزیراعظم یہ کمیشن بنائیں اور سب سے پہلے میری تحقیقات کی جائیں :عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہاہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات کیلئے کمیشن میں فارنزک ماہرین شامل کیے جائیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے طاقت ور کمیشن بنائیں اور میں یہ پیشکش کرتاہوں کہ یہ کمیشن بنانے کے بعد سب سے پہلے میری تحقیقات کی جائیں میں خود پیش کرتاہوں بلکہ اس کے علاوہ بنی گالہ اور شوکت خانم کی بھی تحقیقات کی جائیں ۔