اسلام آباد

کس نے مشورہ دیا تھا کہ عمران خان کے پیچھے پڑ جائیں :شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کا پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو لاہور میں دھرنہ اور گھیراﺅ کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ کس نے مشورہ دیاتھا کہ عمران خان کے پیچھے پڑ جائیں ،عمران خان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ لاہور میں دھرنہ اور گھیراﺅ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام نکال دیں تو بیٹوں کے نام نام اتنے قابل ذکر نہیں کہ پاناما لیکس میں آئیں ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مستند تحقیقات نہ کی گئیں تو سٹرکوں پر آئیں گے اور اس بار رخ ڈی چوک کی طرف نہیں بلکہ رائے ونڈ کی طرف کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close