اسلام آباد

قوم سے خطاب صدر یا وزیر اعظم ہی کر سکتا ہے، عمران کو دھرنے میں براہ راست دکھایاگیا: پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قوم سے خطاب صرف صدر مملکت اور وزیر اعظم ہی کر سکتے ہیں، دھرنوں کے دوران عمران خان کو براہ راست کوریج ملتی رہی ، کس کو کتنی کوریج دینی ہے ، یہ فیصلہ ہمیں نہیں بلکہ میڈیا کوکرنا ہوتاہے ۔ 

عمران خان کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے  انکا کہنا تھا کہ خبروں میں جتنا وقت حکومت کو دیا جاتا ہے اتنا ہی اپوزیشن کو بھی دیا جاتا ہے تاہم کس کی پریس کانفرنس یا بیان کتنی دیر چلانا ہے یہ فیصلہ میڈیا خود کر تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان دھرنے کے دوران بھی قوم سے خطاب کرتے رہے ہیں حتیٰ کہ عمران خان خالی کرسیوں سے بھی خطاب کرتے رہے اور میڈیا نے پوری کوریج دی ، اسمبلی میں بھی اپوزیشن ارکان کو بولنے کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسمبلی میں بولنے کا موقع دینا سپیکر کام ہے جبکہ پرویز رشید وزیراطلاعات ہیں جو پی ٹی وی کے سرکاری ’باس‘ ہیں اور ان کے بیشتر احکامات سرکاری ملازمین کو ماننے پڑتے ہیں ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close