اسلام آباد

عمران خان کو پی ٹی وی پر عوام سے خطاب کی اجازت نہیں دے سکتے :پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی وی پر عوام سے خطاب کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاناما لیکس کے معاملے پر انکوائری نہیں بلکہ سیاست چاہتے ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ انکوائر ی کمیشن تمام معاملات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا اور انکوائری کمیشن غیر ملکی آڈٹ کرانے کا بھی مجاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت کس حیثیت میں دی جائے ،انہیں پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انکوائری نہیں سیاست چاہتے ہیں ،اگر عمران خان چاہتے ہیں تو وہ میڈ یا پر آنے کے بجائے عدالت جائیں ۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان دو دن پہلے ڈی چوک جانے کا کہہ رہے تھے اور اب رائیونڈ جانے کی بات کرر ہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا قومی اسمبلی کی کارروائی سپیکر کی ہدایت پر براہ راست دکھائی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں سپیکر اور چیئرمین سینٹ کی اجازت سے تقریر ٹی وی پر دکھائی جاتی ہے اور خبروں میں حکومت کو جتنا وقت دیا جاتا ہے اتنا اپوزیشن کو بھی دیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close