اسلام آباد

جامع حکمت عملی کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ نیویارک میں امریکی وارکالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے لئے ضروری ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردارادا کرنے کے لئے تیار ہے جب کہ علاقائی روابط کا فروغ، دہشت گردی کاخاتمہ، معیشت کی بحالی اور پر امن ہمسائیگی پاکستان کی ترجیحات ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور پاک فوج جمہوریت کے لئے اتفاق رائے کاحصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجارہا ہے جب کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری کے منصوبہ پر کام کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close