اسلام آباد

عمران خان کا چوہدری نثار کی پیشکش کا خیر مقدم ،شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ کی پانامہ لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔چوہدری نثار کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ شعیب سڈل وائٹ کرائم کیخلاف تحقیقات کے ماہر ہیں اس لیے انہیں مکمل اختیارات دیتے ہوئے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے ۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے عمران خان کو پانامہ لیکس پر ایف آئی اے سے تحقیقات کی پیش کش کی تھی تاہم تحریک انصاف کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔

واضح رہے کہ شعیب سڈل سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار اور بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے کیس کی تحقیقات بھی کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close