اسلام آباد

پاناما لیکس کے بھونچال میں حکومت کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پاناما لیکس کے بھونچال سے چند لوگوں کو سیاسی فائدہ ہوگا لیکن وہ حکومت کے اتحادی کی حیثیت سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور نواز شریف استعفا نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پاناما لیکس کا بھونچال آیاہوا ہے، اس بھونچال سے چند لوگوں کو سیاسی فائدہ ہوگا، کیا پاناماانکشافات سے پہلے رائے ونڈ کا محل نہیں تھا، وزیراعظم اگر قوم سے خطاب نہ کرتے تو یہ  معاملہ ختم ہو چکا ہوتا لیکن انہوں نے اس سلسلے میں مشاورت نہیں کی۔  ہم حکومت کے اتحادی ہیں اس لئے ان کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے، نواز شریف استعفا نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا مفاد پرست اورسرمایہ دارطبقہ عالمی نیٹ ورک کاحصہ ہے ،ہماری قوم کا محور سرمائے کے گرد گھومتا ہے، قوم نے ہمیشہ سرمایہ دار طبقے کو اقتدار کا تاج پہنایا ہے، ایسی صورت حال میں کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نظریاتی ملک ہیں۔

لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی زرداری سے ملاقات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خرابی صحت کی وجہ سے لندن گئے ہیں، انہوں نے نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات کرانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

جے یوآئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک مذاق بن گئی ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کئی نامی گرامی سیاستدان پی ٹی آئی میں آنے کے بعد پچھتارہے ہیں، عمران خان کے دھرنے کے اعلان پر لوگ ہنستے ہیں، قوم سے عمران خان کے خطاب پر18 کروڑروپے خرچ ہوا، اگر انہیں 18 کروڑمل جائیں تو وہ پورا ملک اکٹھا کرلیں گے، عمران اپنے سابقہ برادرنسبتی کی الیکشن مہم چلانے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close