اسلام آباد

پمزاسپتال میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈر پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: پمز اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں معذور لڑکی کے ساتھ جسمانی زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 پولیس نے معذورلڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا اورواقع کی تحقیقات کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کرشن کمار کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے  حوالے کردیا جس کے بعد پولیس ملزم کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام کی جانب لے گئی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے طبی معائنے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ملزم کرشن کمار نے مریضہ کو جنسی ریادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پمزاسپتال اسلام آباد کے میل نرس کرشن کمار نے آئی سی یو میں زیر علاج معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر میڈیا پرخبرنشرہونے کے بعد روپوش ہو گیا۔ ملزم کو گرشتہ روز اس کے آبائی علاقے ہری پور سے گرفتار کیا گیا اور واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close