اسلام آباد
’وزیراعظم کو فوری طور پر لندن آنے کا حکم دیا گیا‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو ڈاکٹروں نے حکم دیا کہ وہ فوری طور پر علاج کیلئے لندن آئیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ لوگوں کو یقین دلانا چاہتاہون کہ وزیراعظم بھی انسان ہیں انہیں دل کا مسئلہ گزشتہ دو تین ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے جس کے پیش نظر وہ علاج کیلئے لندن گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر ز نے بھی انہیں لندن آنے کیلئے کہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے جیسے ہی ڈاکٹر وزیراعظم کو اجازت دیں گے وہ ملک واپس آ جائیں گے ۔