اسلام آباد

وزیراعظم کو کو ئی بھی بیماری ہو وہ کسی کو نہیں بتاتے :چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف بیمار ہوں تو وہ کسی کو نہیں بتاتے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ وہ وزیراعظم کو جانتے ہیں جو بھی بیماری ہو وہ گھر والوں کے علاوہ کسی کو نہیں بتاتے ہیں ،اگر بیمار ہوں تو قریب ترین لوگوں کو بھی یہ بتاتے ہیں کہ کسی اور وجہ سے نہیں آسکتے ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کسی سے ملاقات کیلئے نہیں بلکہ علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ،انہیں ہارٹ بیٹ کا مسئلہ ہے اور ڈاکٹروں نے جیسے ہی اجازت دی وزیراعظم وطن واپس آ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مخصوص لوگوں کیلئے بیمار ہونا بھی گناہ ہے ،اپنے آپ کو دانشور کہنے والے بد قسمتی سے نیچے کی سطح کی سیاست پر اتر آئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close