اسلام آباد

جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات کی تقریب، آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری پر فوجی جوانوں، شہدا کے لواحقین اور دیگر کو اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر میں آپریشن ضرب عضب کے دوران بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے جوانوں اور شہدا کے لواحقین کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ تقریب میں فوجی حکام کے علاوہ آپریشن ضرب عضب میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کے لواحقین اور غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 35 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 35 افسران کو ستارہ امتیار ملٹری اور 5 افسران اور جوانوں کو یونائیٹیڈ نیشن میڈل سے نوازا۔ آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین نے آرمی چیف سے میڈل وصول کئے۔ تقریب کے بعد آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ بھی گزارا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close