اسلام آباد

پانامالیکس ،تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے لیے سابق جسٹس سرمدجلال عثمانی کی مشروط رضا مندی

اسلام آباد : پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے لیے سابق جسٹس سرمدجلال عثمانی نے مشروط رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جسٹس سرمدجلال عثمانی انکوائری کمیشن کاسربراہ بننے پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے انہوں نے شرط رکھی ہے کہ انہیں قابل افسران کی ٹیم فراہم کی جائے تو وہ کمیشن کی سربراہی کے لیے تیار ہیں ۔اس حوالے سے اب حکومت کو انتہائی تجربہ کارچارٹرڈاکاونٹنٹ اورپولیس یا ایف آئی اے کے قابل افسر کی تلاش ہے ۔دوسری جانب جسٹس (ر)سرمد جلال کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس(ر) سرمد جلال نے سربراہ انکوائری کمیشن بننے پرآمادگی ملک وقوم کے مفادمیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close