اسلام آباد

خواجہ آصف نے عمران خان فاؤنڈیشن کی جانب سےجمع کیےگئےعطیات کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

سیالکوٹ /  اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 2010 میں سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے گئے 4 ارب کے عطیات کا فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا ۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان نے 2010 میں سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کے نام سے پیسے جمع کیے تھے،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوا، وہ اس معاملے کا فارنزک آڈٹ دیں کہ اگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات بنائے گئے تو کہاں تعمیرکیے گئے، اگر لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پیسے خرچ کیے گئےتواچھی بات ہے لیکن وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں سیلاب متاثرین کی رقم آف شور کمپنیوں میں تو نہیں لگائی گئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close