اسلام آباد

پاناما کے نائب وزیر مکر گئے

پاناما / واشنگٹن ڈی سی: گزشتہ روز پاناما کے نائب وزیر اقتصادیات نے پاناما لیکس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا بیان دیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار سے نہیں سیکریٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات کی تھی۔

پاناما کے نائب وزیر اقتصادیات آئیون زارک نے اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا میں آئی ایم ایف کے اجلاس کے دوران جس پاکستانی شخصیت سے ان کی ملاقات ہوئی تھی وہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نہیں بلکہ سیکریٹری خزانہ وقار مسعود خان تھے۔ وقار مسعود خان اجلاس میں ان کے برابر والی نشست پر براجمان تھے اور ان کی پاناما لیکس پر گفتگو بھی وقار مسعود سے ہی ہوئی تھی۔

دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں پاکستانی وفد، پاناما کے وفد کے ساتھ بیٹھا تھا کیونکہ تقریب میں شریک ممالک کے وفود کو انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے نشستیں دی گئی تھیں۔اس دوران وفود میں معمول کے رسمی جملوں کے تبادلے سے زیادہ کوئی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئیون زارک نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ واشنگٹن میں ان کی پاکستان کے وزیر خزانہ سے نہ صرف ملاقات ہوئی بلکہ پانامہ لیکس پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close