اسلام آباد

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہکی ملائیشین اعلیٰ عسکری افسران سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد۔ جکارتا پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے رائل ملائیشیاءکے منسٹر آف ڈیفنس، چیف آف ڈیفنس فورسز اور نیول چیف سے ملاقاتیں کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ملائیشیاءکے منسٹر آف ڈیفنس جناب ہشام الدین، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ذولکفیلی بن محمد ذِن اور رائل ملیشین نیوی کے چیف ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدر±دِّین سے ملاقاتیں کیں۔

ملیشین نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر رائل ملیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدر±دِّین نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا استقبال کیا، اس موقع پر ملائیشن فورسز کی جانب سے ایڈمرل ذکا اللہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔

بعد ازاں ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے رائل ملیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدر±دِّین سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور عزم بشمول کمبائن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز، کثیرالقومی ٹاسک فورسز سی ٹی ایف 150-اور151کی کمانڈ بھی زیر بحث آئے۔

ملائیشیا کے دورے پر موجود سربراہ پاک بحریہ نے منسٹر آف ڈیفنس اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران باہمی دلچسپی کے مختلف ا±مور اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے باہمی احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان قائم مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close