اسلام آباد

کرپشن کا خاتمہ حکومت کا قومی ایجنڈہ ہے ،آرمی چیف کا بیان قومی ایجنڈے کا حصہ ہے :وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کا قومی ایجنڈہ ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان قومی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم نوا ز شریف کا نام نہیں ہے ،اس معاملے پرعمر ان خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہ کریں،کرپشن کے خاتمے کی آڑ میں کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پرویز رشید نے کہاکہ سب ہی پاکستان کو کرپشن فری بنانا چاہتے ہیں ،کرپشن کا خاتمہ حکومت کا قومی ایجنڈہ ہے، قومی ایجنڈے پر تمام ادارے بات کرسکتے ہیں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن کے حوالے سے مختلف آراءپائی جاتی ہیں ،کوئی جوڈیشل کمیشن کی بات کر رہا ہے تو کوئی پارلیمانی کمیشن چاہتا ہے ،اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماضی کا احتساب مضحکہ خیز اور عبر تناک ہے ،پرویز مشرف کی حکومت نے احتساب کا رخ موڑ دیا 
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دہشت گردی اور کرپشن میں کمی آئی ہے،حکومت کے تین سالوں میں لگنے والے میگا پراجیکٹس میں شفافیت ہے ۔ان کا کہناہے کہ پارلیمنٹ کو کرپشن کے خاتمے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا ،کرپشن کے خاتمے کے لیے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے تمام جماعتیں اکھٹی ہیں،اس طرح کرپشن کے خلاف بھی کمیٹی بننی چاہیے۔پرویز رشید نے کہا چونکہ دہشت گردی کے خاتمے کی طرح کرپشن کا خاتمہ بھی قومی ایجنڈہ ہے اس لیے آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ جب بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے تو اس کو پکڑنے کے لیے قومی سلامتی ادارے بھی اپنی خدمات پیش کرتے ہیں کیو نکہ ان کے پاس کمیونیکشن کو ریکارڈ کرنے اور تفتیش کرنے کے ذرائع ہوتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close