اسلام آباد
اسحاق ڈار نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطے کر کے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد اسحاق ڈار نے خورشید شا ہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر دونوں رہنماﺅں میں کل ملاقات پر اتفاق ہو گیا ۔اس موقع پر خورشید شاہ نے وزیراعظم کی خیریت بھی دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی ۔