اسلام آباد
دو ملکی دورہ۔ وزیراعظم اورآرمی چیف آج ایران پہنچ کر صدر حسن روحانی سے ملاقات کرینگے
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے کا مشن لے کر وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چف جنرل راحیل شریف آج تہران پہنچ رہے ہیں۔
وزیراعظم اور آرمی چیف، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے پر زور دیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں اختلافات کا پرامن حل نکالنے پر زور دیا۔مصالحتی مشن کے سلسلے میں ریاض میں ہونےوالی ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی پرافسوس کا اظہارکیا اورکہا کہ سعودی عرب اور ایران ملک امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اختلافات جلد پرامن طریقے سے حل کریں۔
شاہ سلمان نے مصالحت کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا یاان کا کہناتھاکہ سعودی عرب مسلم ممالک میں بھائی چارےکا فروغ چاہتا ہے۔