اسلام آباد

فوج سے کرپشن کے خاتمہ کی امید رکھنے والے دیکھیں , فوج میں بھی یہی مسائل ہیں: زبیر عمر

لاہور: وفاقی وزیر نجکاری زبیر عمر نے کہا کہ ہمیشہ ہی یہ سمجھتے ہیں کہ فوج آکر کرپشن ختم کردے گی حالانکہ فوج میں تو کرپشن کے اپنے مسائل ہیں۔

آرمی چیف کی جانب سے آرمی کے 13 اعلیٰ افسران کو برطرف کیے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  اعلیٰ افسران کی برطرفی جنرل راحیل شریف کا بہت اچھا اقدام ہے۔ اس احتساب سے ایک بات ثابت ہوگئی ہے کہ صرف منتخب حکومتوں میں ہی نہیں بلکہ فوج میں بھی سنگین نوعیت کے مسائل ہیں جن میں کرپشن بھی شامل ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ عمومی گفتگو سے  لگتا ہے کہ 70 سال میں صرف وزیر اعظم نے کرپشن کی، وزیر اعظم اور وزیر اعظم کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ہاتھ صاف ہیں۔

نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر کا کہنا تھا کہ یہ کیسا احتساب ہے جس میں عوام کے سامنے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ، بتایا جائے کہ فوجیوں کو سزا کیا دی گئی ؟یا انہیں صرف گھر بھیج دیا گیا ہے ؟ ۔ سیاسی جماعتوں کا احتساب کا نظام مختلف ہے عوام پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اتنی کرپشن ہورہی ہے تو کیا احتساب ہورہا ہے ۔ میاں نواز شریف اور آصف زرداری احتساب کے عمل سے گزر چکے ہیں ہماری حکومت میں اب تک کوئی بھی بڑی کرپشن نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی وزیر کرپشن میں ملوث ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close