اسلام آباد

خورشید شاہ کا شاہ محمود قریشی کو فون ، تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی سے فون پر رابطہ کیا اور تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ۔

 اسحاق ڈار کی جانب سے عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شاہ محمودقریشی کو فون کر کے حکومتی فیصلے پر اعتماد میں لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ حکومت تحقیقاتی کمیشن کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کو تیار ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ پر واضح کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے خط کا متن دیکھے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں مختلف وکلاءسے رابطے کر رہی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتیں خط کے متن کا جائزہ لیں گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close