اسلام آباد

تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تحریری معاہدہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کا 24 اپریل کو ہونے والے جلسے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تحریری ضابطہ اخلاق طے پا گیا۔

 تحریک انصاف کی جانب سے یوم تاسیس کے سلسلے میں 24 اپریل کو اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں جلسہ ہونا ہے تاہم اس سے قبل انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پی ٹی آئی کا تحریری ضابطہ اخلاق طے پاگیا جس کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کے ایکشن سے جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار تحریک انصاف ہوگی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ضابطہ اخلاق کے تحریری معاہدے پر دستخط کئے جس کے مزید نکات میں کہا گیا ہے کہ ریاست اور مذہبی انتہا پسندی کے حوالے سے کوئی تقاریر نہیں ہوں گی، جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور جلسہ رات 10 بجے تک ختم کر کے 11 بجے ایف نائن پارک خالی کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close