اسلام آباد

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی کل نئی دلی میں ملاقات کا امکان

ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسسس کے اعلی حکام کا اجلاس کل نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کے اعلیٰ حکام کا چھٹا اجلاس کل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزا چوہدری کریں گے جو دیگر شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا پراسس میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا جس کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جب کہ ہارٹ آف ایشیا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close