اسلام آباد
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں دوروپے کمی کردی، کے الیکٹرک صارفین محروم
نیپرانے بجلی کے نرخ میں دو روپے چوراسی پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کے چیئرمین بریگڈئیر(ر) طارق سعدوزئی کی زیرصدارت ہونے والےاجلاس میں مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے سبب بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
نیپرا کی جانب سے یہ بھی وضاحت سامنے آئی ہے کہ نرخوں کی کمی کا اطلاق ’کے الیکٹرک‘ اور تین سو سے کم یونٹس استعمال کرنے والے (لائف لائن ) صارفین پر لاگو نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ ماہِ فروری میں بھی چار روپے چھبیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی ۔