اسلام آباد

وزیر اعظم نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیرا عظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی عمل اور جوڈیشل کمیشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس 7 ماہ 10 دن بعد طلب کیا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس 15 ستمبر 2015 کو ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close